اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کیا جانا اہم ضرورت ہے‘ گاڑیوں کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہناتھاکہ ایف بی آر اہلکار دفتروں میں بیٹھ کر کام جاری نہیں رکھ سکتے، ٹیکس وصولی بہتر کرنے کیلئے افسران کو فیلڈ میں جانا پڑے گا۔گاڑیاں فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں پاکستانی ہیں، کسی کمپنی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔