• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، حکومت اور اپوزیشن کا گیس لوڈشیڈنگ پر احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی،ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کا گیس کی لوڈ شیڈنگ پر احتجاج، گیس لوڈشیڈنگ سے سندھ کی عوام تنگ آگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو زیادہ دیر جاری نہیں رہا , سوال پوچھنے والے ارکان کی ایوان میں غیر موجودگی کے باعث وقفہ سوالات نہ ہوسکا تاہم سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کی ہیر سوہو کی تحریک التوا پر بحث ہوئی جس میں مختلف ارکان نے حصہ لیا - اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گیس کی موجودہ لوڈ شیڈنگ اسی پالیسی کا تسلسل ہے ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان کے مختلف توجہ نوٹس بھی زیر بحث آئے - سندھ اسمبلی کااجلاس جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادرشاہ کی زیر صدارت شروع ہوا اور ایوان میں محکمہ اقلیتی امور سے متعلق وقفہ سوالات تھاتاہم سوال دریافت کرنے والے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر وقفہ سوالات موخر کردیا گیا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ بھی زیادتیوں کا تسلسل ہے جو صوبے کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید