کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایک ہفتے سے جامعات میں تدریس معطل ہے۔جامعہ کراچی سمیت سندھ کی سرکاری جامعات میں لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔مطالبات تسلیم ہونے تک اساتذہ نےبائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے سندھ کی سرکاری جامعات میں بیوروکریٹس کی تعیناتی اورکنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتی کے خلاف اساتذہ کااحتجاج جاری ہے۔پہلے جامعات کےباہرروڈ بلاک کر کےمظاہرہ کیا۔اور پھرپریس کلب سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی گئی آج جامعات میں ہی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹیوں کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیےنقصان دہ قراردیا صدرکراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی نے حکومتی فیصلے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایادوسری جانب طلبہ اساتذہ کے مسلسل احتجاج پرفکرمندہیں۔جامعات کےاساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواساسندھ چیپٹر نےکہا ہے مطالبات تسلیم ہونے تک بائیکاٹ جاری رہےگا ہفتے کے روز آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔