• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر حسین قادری کو سیکرٹری انٹر بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کی سمری منظور

کراچی (نیوز ڈیسک) امیر حسین قادری کو سیکرٹری انٹربورڈ کے عہدے سے ہٹانے کی سمری منظور کرلی گئی، سمری میں کہا گیا ہے کہ امیر حسین قادری بغیر اجازت بیرون ملک دورے پر گئے تھے، ان کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے، چیف سیکرٹری نے دورے کے اخراجات بھی ریکور کرنے کی بھی ہدایت کردی، امیر حسین قادری کو 3 جنوری کو چیئرمین انٹربورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا، امیر قادری کے پاس انٹربورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کا عہدہ بھی تھا۔ امیر قادری کو تین جنوری کو انٹربورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید