کراچی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اسٹار سیف علی خان نے خود پر ہونے والے چاقو حملے کے 8 دن بعد پولیس کو پہلا بیان ریکارڈ کروادیا، سیف علی خان نے بتایا کہ وہ حملے کے وقت اپنی اہلیہ کرینہ کپور کیساتھ اپنے کمرے میں تھے، بیٹے کے رونے کی آواز سننے پر اس کے کمرے میں گیا جہاں حملہ آور موجود تھا، بیٹے اور ملازمہ کو بچانے کیلئے اسے دبوچ لیا، حملہ آور نے چاقو سے کئی وار کئے اور زخمی کرکے فرار ہوگیا، بلا تاخیر اسپتال پہنچایا گیا۔