• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ، برطانیہ، سعودیہ سمیت کئی ملکوں سے مزید 193 پاکستانی بیدخل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیا، سعودیہ، قطر، سینیگال سمیت مزید کئی ملکوں سے 48گھنٹوں میں 193پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے 23کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 23 جنوری کے 24گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے 108، امارات سے 31، ملائشیا سے 5، عمان سے 24، قبرص، برطانیہ مانچسٹر، آسٹریلیا، امریکہ نیویارک، عراق ایک ایک شہری کو بے دخل کیا گیا، جن میں سے 12 کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ 22جنوری کو سعودی عرب عمان، کینیا، امارات، بحرین، قطر سینیگال، مغربی افریقی ملک گنی سے 23 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ سینیگال سے ڈی پورٹ 8، گنی، امارات، سعودیہ سے ڈی پورٹ 4کو انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کیا گیا جبکہ عمان سے آئے ایک شہری کو پشاور پولیس کے حوالے کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید