• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران 23عمرہ زائرین سمیت 63 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سفر سے روک دیا جن میں 8 مختلف ملکوں میں بلیک لسٹ، ورک ویزہ کے 6 اسٹڈی ویزا کے 3 مسافر بھی شامل ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی میں ملازمت ویزہ 1، عمان میں وزٹ اور رہائشی کارڈ پر 2، سعودیہ میں عمرہ 2 اور ورک ویزہ کے 1 مسافر کو آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ سعودیہ میں عمرہ کے 23، ورک ویزہ پر قطر کے دو، کرغزستان اور سعودیہ کے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ ، عمان، کینیا، سیرا لیون کے 8 مسافروں کا سفر سے روکا گیا۔ برطانیہ، آذربائیجان اور کرغزستان میں اسٹڈی ویزا کے 3، ملاوی میں رہائشی اور فیملی وزٹ کی دو خواتین سمیت 4 کو آف لوڈ کیا گیا۔ عمان اور قطر میں ورک اور فیملی ویزا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ گنی، کیمرون، آسٹریلیا، ایران، کے مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید