اسلام آباد (طاہر خلیل ) پاک بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ 2سالہ امن مشن 2025کا انعقاد 7-11فروری ہو گا ، امن مشق کے ساتھ امن ڈائیلاگ 2025تقریبات کا مرکزی محور قرار دیا گیا ،دنیا بھر کے ماہرین پاکستان آئیں گے، نیما کوقومی سلامتی کمیٹی مشاورتی بورڈ میں مستقل رکنیت دیدی گئی ، نیشنل انسٹی ٹویٹآف میری قائم افیئر ز کی جانب سے میڈیا پرسنز کیلئے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ، (نیما ) کے وائس پریذیڈنٹڈاکٹر بابر بلال حیدر نے بتایا کہ امن ڈائیلاگ میںعالمی میری ٹائم لیڈر شپ ، پریکٹشنرز ماہرین اور کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔