• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خور و نوش اور ادویات کی مزید کھیپ کرم روانہ، گن شپ ہیلی کاپٹر سے نگرانی

ڈی آئی خان(آ ئی این پی )اشیائے خور و نوش اور ادویات کی مزید کھیپ اپر کرم کے لیے روانہ کردی گئی جب کہ قافلے کی نگرانی گن شپ ہیلی کاپٹر سے کی جا رہی ہے، 1500 کلو وزنی ادویات حکومتی ہیلی کاپٹر میں پاڑا چنار بھیجی گئیں، دوسرا قافلہ علیزئی کا علاقہ عبورکرگیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہناہے کہ اپر کرم کے لیے ادویات کی مزید کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضروری ادویات کی ایک اور کھیپ پاڑا چنار روانہ کی گئی ہے، جو ایم ایس پاڑا چنار کے حوالے کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 1500 کلو وزنی ادویات حکومت کے ہیلی کاپٹر میں ایک ہی پرواز کے ذریعے پاڑا چنار بھیجی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید