• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج 33 ویں سالانہ سیدنا امیر معاویہ ؓکانفرنس ہوگی

پشاور(وقائع نگار) اہلسنت و الجماعت (سنی رابطہ کمیٹی)کے زیر اہتمام سیدنا امیر معاویہ ؓکی مناسبت سے 33 ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد آج شیخ آباد میں کیا جائیگا حسب روایت چیئرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی کی زیر نگرانی کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پنڈال میں مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے فضل وہاب صافی کے مطابق کانفرنس کی صدارت پشاور ڈویژن کے قائد قاری فخر عالم زمان صدیقی کرینگے جبکہ خیبرپختونخوا اور پشاور کے جید علمائے کرام سمیت معززین شہر خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ہیں کانفرنس کے مہمان خصوصی وکیل صحابہ حضرت علامہ طاہر ریحان عباسی حفظ اللہ ہونگے جوکہ سیدنا امیر معاویہ رض کی شان بیان کرینگے فضل وہاب صافی کا کہنا ہے ہر سال کی طرح امسال بھی سیدنا امیر معاویہ رض کی سالانہ کانفرنس مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے اور پشاور کے غیور عوام سے کانفرنس میں پھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اور یہ کہ سیدنا امیر معاویہ رض کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرے تاکہ لوگوں کو سیدنا امیر معاویہ رض کی دین و اسلام کیلئے دی گئی قربانیوں کا بخوبی علم ہوسکے
پشاور سے مزید