• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب وواک

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور کے زیرِ اہتمام عالمی یوم تعلیم کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کرتے ہوئے انچارج پرنسپل پروفیسر گل نواز خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ناممکن ہے،طلبہ کی پہلی ترجیح تعلیم ہونی چاہئے۔ شعبہ اسلامیات کے چیئرمن پروفیسر مفتی صبغت اللہ نے ’’اسلام میں تصور تعلیم‘‘ اور لیکچرر پاکستان سٹڈیز جنید الرحمان نے’’تعلیم اور عصری تقاضے‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور معروف شاعر ڈاکٹر اسحاق وردگ نے اپنی نظم ’’تعلیم کی روشنی‘‘ سنائی۔تقریب کے اختتام پر انچارج پرنسپل پروفیسر گل نواز خان کی قیادت میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کے لئے واک نکالی گئی جس میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے تعلیم کی اہمیت کے پیغامات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
پشاور سے مزید