• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ، ای لائبریریزمتعارف کرانیکی ہدایت

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں شہریوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کی لائبریری سمیت شہر کے تمام پبلک لائبریریز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے اسلام آباد شہر میں ای لائبریریز کے آپشن کو بھی متعارف کروایا جائے ۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ سرینا انٹرچینج اور جناح ایونیو انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ سری نگر ہائی وے کے انڈر پاسز کو ٹریفک کیلئے رواں ماہ کھول دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید