لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پرپولیس افسروں اوراہلکاروں کو تعریفی لیٹرز اور اسناد سے نوازا ، ایس پی صدر غیور احمد خان اور اے ایس پی آپریشنز ٹاؤن شپ خدیجہ عمر کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے جبکہ پولیس سٹیشن گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ آئی جی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس تحفظ مراکز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا، انچارج تحفظ مراکز، وکٹم سپورٹ افسران نے ٹرانسجینڈرز سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی ۔