فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا۔
حماس نے غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزید 4 یرغمالی خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔
اس موقع پر فلسطین اسکوائر پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، غزہ جنگ بندی کے بعد حماس کی طرف سے یرغمالیوں کا یہ دوسرا گروپ رہا کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بدلے اسرائیل میں قید 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ حماس آنے والے ہفتوں میں رہا ہونے والے باقی 26 مغویوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گی۔
اس سے قبل 19 جنوری کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے مزاحمت کاروں نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں اسرائیلی یرغمالی خواتین کو انٹرنیشنل ریڈکراس کے حوالے کیا تھا۔
رہا ہونے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ برطانوی نژاد ایملی دماری اور 31 سالہ ورون شتنبر خیر شامل تھی۔