• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار کی اب طبیعت کیسی؟ والد نے بتادیا

گروچرن سنگھ - فوٹو: فائل
گروچرن سنگھ - فوٹو: فائل

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار گروچرن سنگھ کے والد کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کی طبیعت بہتر ہے، وہ خطرے سے باہر ہیں اور گھر پر صحت یاب ہورہے ہیں۔ 

بھارتی ٹی وی چینل کے معروف سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ حال ہی میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

اداکار کے والد ہرگیت سنگھ نے بھارتی میڈیا کو بیٹے کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ دی اور کہا کہ گروچرن سنگھ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میرا بیٹا اب بہت بہتر ہے۔ حال ہی میں وہ شدید کمزوری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ کچھ وقت کےلیے نازک حالت میں تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ اب گروچرن خطرے سے باہر ہے۔ وہ اس وقت گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں اور اپنی صحت کی مزید بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کھانے پینے کا آغاز کر دیا ہے اور ہم اسے تازہ اور غذائیت سے بھرپور کھانے فراہم کر رہے ہیں۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’گروچرن نے چہل قدمی شروع کر دی اور وہ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گروچرن سنگھ کو 7 جنوری کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، انکی حالت نازک قرار دی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید