ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یو گا ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
2000ء سال سے موجود قدیم ورزش یو گا کی آج کے دور میں مختلف اقسام موجود ہیں جو ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہو رہی ہے۔
اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یوگا دماغ کے گرے میٹر کو بڑھانے اور اہم نیورل نیٹ ورکس کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو ذہنی تناؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل سے نمٹنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
کارڈف یونیورسٹی کی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر کلاؤڈیا میٹلز کے مطابق یوگا دماغ کے مختلف حصوں جیسے ہپوکیمپس، ایمکڈیلا اور پری فرنٹل کورٹیکس پر مثبت اثرات ڈالتا ہے جو جذباتی ردعمل اور خود آگاہی میں مددگار ہیں۔
یوگا ناصرف جسمانی مضبوطی، لچک اور فٹنس کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے عمل کو سُست کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔