• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی جس میں گروپ میچز اور دوسرے سیمی فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت بھی شامل ہے۔ پیر کوآئی سی سی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کے قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے ہوگی جبکہ پریمیم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سے دستیاب ہونگی ۔ دبئی میں بھارت کے میچوں کے بارے میں معلومات جلد بتائی جائیں گی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ٹکٹس جو نو مارچ کو کھیلا جائے گادبئی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔۔فزیکل ٹکٹس بھی پاکستان میں ٹی سی ایس کے منتخب ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید