• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی، شبلی فراز

شبلی فراز - فوٹو: فائل
شبلی فراز - فوٹو: فائل

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں، حکومت نے بند کیے، اُن لوگوں نے بند کیے، جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں کچھ ایسے لوگ شامل تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، علی امین پر مکمل اعتماد ہے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید