امریکی محکمہ انصاف کی عمارت نامعلوم خطرے پر خالی کروالی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں واقع محکمہ انصاف کی عمارت کو منگل کی دوپہر خالی کروایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی محکمہ انصاف گوگل سے علیحدگی پر غور کر رہا ہے، رپورٹس
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگامی حکم پر عمارت میں موجود ملازمین سمیت تمام افراد عمارت سے باہر نکل آئے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر آگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے عمارت خالی کروانے سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔