سان فرانسسکو (اے ایف پی) ڈیپ سیک چیٹ بوٹ کے منظرعام پرآنے سے سلیکون ویلی میں ہلچل مچ گئی ہے، جس کے بعد مصنوعی ذہانت کو آگے بڑھانے اور کمیونسٹ چین کو شکست دینے کے لیے تیزی سے کام کرنے کی اپیلیں آ رہی ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جو روگن پوڈکاسٹ پر خبردار کیا کہ "یہ ایک بہت بڑا جیو پولیٹیکل مقابلہ ہے، اور چین اس میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ڈیپ سیک "ایک بہت ہی جدید ماڈل" ہے اور یہ تیانانمین اسکوائر جیسے تاریخی واقعات کو سنسر کرتا ہے، اور استدلال کیا کہ ہمیں چاہیے کہ امریکی ماڈل جیتے"۔گوگل نے، اگرچہ خاص طور پر ڈیپ سیک کا ذکر نہیں کیا تاہم کہا ہے کہ امریکہ کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں، ورنہ اس کے اسٹریٹجیک فوائد کھونے کا خطرہ ہے۔گوگل نے خبردارکیا کہ "امریکہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے ہے — لیکن ہماری یہ سبقت زیادہ برقرار نہیں رہ سکتی،"گوگل نے حکومت سے مصنوعی ذہانت کے چپس کی پیداوار، ضوابط کو آسان بنانے، اور قومی مخالفین کے خلاف سائبر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے میں مدد کی اپیل بھی کی۔