• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات ختم کرنے کی 2 وجوہات، گھر اور مدرسے پر چھاپہ، حامد رضا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک‘ ‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حامد رضا نے کہا ہےکہ مذاکرات ختم کرنے کی دو وجوہات تھیں، ایک میرے گھر اور مدرسے پر چھاپہ، جس سے حکومت انکاری ہے، اور دوسری عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہ ہونا۔ ن لیگی رہنما طارق فضل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ جلسے کریں، مگر جلاؤ گھیراؤ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ مذاکرات منقطع کرنے کی بنیادی وجہ حامد رضا کے گھر پر چھاپہ اور ایم این اے محمد غوث کی گرفتاری ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں پر دباؤ مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے کہا کہ مذاکرات کال آف کرنے کی دو وجوہات تھیں ایک وجہ میرے گھر اور مدرسے کا چھاپہ تھا جس سے حکومت انکاری ہے جبکہ وہاں ڈی ایس پی ، ایس پی وغیرہ کمرے میں آئے ہیں اور کیمروں نے ان کو محفوظ کیا ہے اس پر کہا گیا کہ وہ سیکورٹی دینے آئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید