اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات مانگ لیں ، ملازمین کا ڈیٹاوفاقی حکومت کے محکموں کی رائٹ سائزنگ کے عمل کو تیز کرنے کے تناظر میں مانگا گیا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں تمام چیف کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرلز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں کام کرنے والے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں۔