کراچی( ثاقب صغیر ) ایف آئی اے نے عمرہ زائرین کے زریعے ممنوعہ دوا سعودی عرب اسمگل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے مطابق ملزم محمد جنید ولد نور محمد جو کہ کھارادر کا رہائشی ہے نے 200 اسٹرپس ٹراماڈول گولیاں اپنے ساتھی عبدالشکور جو کہ ٹریول ایجنٹ ہے کو سپلائی کیں تاکہ معصوم عمرہ زائرین کے ذریعے کے ان کی اسمگلنگ کی جاسکے ۔مذکورہ گولیاں لے کر جانے والے تین عمرہ زائرین کو سعودی عرب حکام نے بعد ازاں گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق جولائی 2024 میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ایف آئی اے کو شکایت جمع کروائی گئی تھی۔ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد عبدالشکور عرف شاہ زیب اور محمد جنید کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔