• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری اور مارچ میں آنیوالے دو ایل این جی کارگوز عالمی منڈی میں فروخت کا فیصلہ

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ)حکومت نے فروری اور مارچ میں آنے والی دو ایل این جی کارگوز کو عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ سُوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو گیس نیٹ ورک میں دباؤ کم کرنے میں مدد دی جا سکے، جو خطرناک حد یعنی 5 بلین مکعب فٹ پر برقرار ہے۔حکومتی ادارے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے پہلے مرحلے میں اطالوی کمپنی اینی (ENI) کی دو ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ فیصلہ سوئی ناردرن گیس کی درخواست پر کیا گیا ہے، جو قومی گیس نیٹ ورک میں دباؤ کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جنوری 2025 میں لائن پیک پریشر 5 بی سی ایف سے تجاوز کر چکا تھا، جس سے گیس نیٹ ورک کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید