• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزیلہ صباحت کو سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے سیدہ تنزیلہ صباحت کو ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کی جانب سے صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی جانب سے فراہم کردہ نامزدگیوں کی فہرست سے نام تجویز کرنے کیلئے طویل عمل کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید