• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اداروں کا ہر سرکاری ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، اویس لغاری

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگے درآمدی تیل کی بجائے متبادل ذرائع سے ماحول دوست بجلی پیداوار کو فررغ دے رہی ہے، پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے، سولرائزیشن بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے،نیٹ میٹرنگ سے مہنگی بجلی خریدنے کے سبب عوام پر 103ارب کا بوجھ پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ 80سے 100ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہےملک میں الیکڑک گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کو فروغ دینے کیلئے چارجنگ اسٹیشنز پر بجلی کی قیمت 71 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 39.70روپے کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل اور رکشہ کاربن کے اخراج اور آلودگی کی بڑی وجہ ہے، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے نفاذ کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کام کر رہی، حکام گرین انرجی کی طرف منتقلی کیلئے گرین فنانس کی ضرورت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید