• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں PIA کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال، وزارت ہوابازی

اسلام آباد(این این آئی)قومی ایئر لائن نے گزشتہ 6ماہ میں پی آئی اے کے 8بین الاقوامی روٹس بحال کردئیے‘بند کیے گئے روٹس میں سے7پر جہازوں کی کمی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو معطل کیا گیا۔اس حوالے سے وزارت ہوا بازی نے تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردیں۔ اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4سال 5مہینوں بعد بحال کیا گیا۔اسلام آباد سے پیرس کیلئے دوطرفہ پروازوں کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کی جارہا ہے، تربت سے شارجہ کیلئے فلائٹ آپریشن 4مہینوں بعد بحال کیا گیا جبکہ تربت سے شارجہ دو طرفہ پروازوں کیلئے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔تربت سے العین روٹ کو 5مہینوں بعد بحال کروایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید