• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی کے ٹریفک کو لیاری ایکسپریس وے سے ملانے کیلئے تین ہٹی پر انٹرچینج کی تعمیر

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ضلع وسطی کےٹریفک کو لیاری ایکسپریس وے سے ملانے کے لئےتین ہٹی کے مقام پر ایک اور انٹر چینج بنانے کا آغاز ہو گیا یہ سڑک کیفے پیا لہ سے شروع ہو کر گجر نالہ کے دونوں اطراف لنڈی کوتل چورنگی،ضیائالدین اسپتال ،ناظم آباد سے ہوتی ہوئی تین ہٹی کے مقام پر لیار ی ایکسپر یس وے پر چڑھ جائے گی ایک ارب 40کروڑ روپے کی لاگت سے 6کلومیٹر طویل سڑک پردس دن قبل باقاعدہ کام شروع ہو چکا ہے ضلع وسطی سے آنے والا ٹریفک اب لیاری ایکسپریس وے سے سہراب گوٹھ اور ماری پور دونوں طرف جاسکے گا اس مقصد کے لئے تین ہٹی کے مقام پر ایلیویٹڈ یو ٹرن بنایا جائے گاپہلے ضلع وسطی کے لوگوں کے لئےلیاری ایکسپریس جانے کے لئے قریب ترین کوئی انٹر چینج نہیں تھاحکومت سند ھ کے فنڈ سےکے ڈی اے اسے تعمیر کر رہا ہےحکام اسےایک لینڈ مارک پروجیکٹ قرار دے ہیں کیونکہ یہ یونیورسٹی روڈ اور ایس ایم توفیق روڈ کے درمیان ایک متبادل روٹ کا کام بھی کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید