• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے کم نتائج کی تحقیقات این ای ڈی کے وائس چانسلر کے سپرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بورڈ کراچی میں سال اول میں کامیابی کے کم تناسب کے معاملے پر اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی چانچ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کے سپرد کردی ہےجو اس معاملے کی تحقیقات کرکےرپورٹ 12 فروری تک اسمبلی کمیٹی کو دیں گے۔ کمیٹی میں گزشتہ برس کی طرز پر ایک بار پھر آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور کنٹرولر این ای ڈی کو شامل کیا جارہا ہے، اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ برس بھی سامنے آیا تھا جب سندھ میں نگراں حکومت تھی اور نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے مذکورہ اراکین پر مشتمل کمیٹی کو ہی یہ انکوائری سونپی تھی اور اسی کمیٹی کی سفارش پر انٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کیا گیا تھا جبکہ اس بار بھی ڈاکٹر سروش لودھی کی کنوینر شپ میں مذکورہ کمیٹی کو انکوائری حوالے کی گئی ہے۔اس بات کا فیصلہ بدھ کو صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بورڈ کی تشکیل شدہ کالج پروفیسرز پر مشتمل اپنی کمیٹی نے کئی ہزار کاپیوں کی بری اسسمنٹ کی ہے اور نتائج میں کوئی بڑی یا قابل ذکر غلطیاں نظر نہیں آئیں۔
اہم خبریں سے مزید