• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی کا تسلسل برقرار، 543 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی اور فروخت کے دباؤ کی وجہ سےمندی کا تسلسل برقرار،کے ایس ای 100انڈیکس میں 543پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 12ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہی،55.13 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 31 ارب 96کروڑ 47لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 13.24فیصد کم رہا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیز ی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں539 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن دوسرے ہاف میں ایک بار پھر فروخت کا دباؤ بڑھ جانے اور سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی کی وجہ سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 873 پوائنٹس تک کم ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید