دادو( نامہ نگار) دادو کے علاقے خدا آباد میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا، جس کے بعد عدالت کے حکم پر پیر مظہر الحق کی مدعیت میں پیپلز پارٹی بھان سید آباد کے رہنما اور مقامی زمیندار سید گل محمد شاہ سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کہ مطابق ایف آئی آر 1927فاریسٹ ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔