کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2300روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 700روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1972روپے کے اضافے سے 2لاکھ 47ہزار 513روپے ہو گئی ہے ،جبکہ چاندی کی قیمت 28روپے فی تولہ بڑھنے سے 3391روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔