آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: درج ذیل حدیث کی تحقیق فرمادیں کہ "رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے، دوسرے دن کا روزہ دو سال کا کفارہ ہے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے، پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے"۔
جواب: مذکورہ روایت کو ابو محمد خلال نے اپنی کتاب ’’فضائل شھر رجب‘‘ میں اپنی سند سے حضرت ابن عباس ؓسے نقل کیا ہے، اس روایت کے متعلق علامہ عبد الرؤف مناوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ بہت ہی ضعیف ہے۔
لہٰذا اس روایت کے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے، البتہ رجب میں روزہ رکھنا باعث فضیلت ہے، کیوں کہ نبی کریم ﷺ اس مہینے میں کثرت کے ساتھ روزے رکھا کرتے تھے۔