• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی

پشاور(جنگ نیوز)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے سال 2024 کی جامع سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے ہوا ہے جو کہ ہسپتال کی خدمات پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ رپورٹ ہزارہ اور اس کے ساتھ جڑے دوسرے علاقے کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ادارے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ سال 2024 میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے 10 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جس میں مختلف شعبوں میں کل 1,079,329 مریض شامل تھے۔ یہ اہم سنگ میل اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مریضوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی ساکھ پر اعتماد ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں 745,957 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ 333,372 مریضوں کا شعبہ ایمرجنسی میں علاج معالجہ کیا گیا۔ جس نے علاقے میں ایمرجنسی دیکھ بھال کے ایک اہم فراہم کنندہ کے طور پر ہسپتال کے کردار کو اجاگر کیا۔ 101,356 مریضوں کو مختلف طبی خصوصیات میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔ ہسپتال میں 27,472 چھوٹے اور بڑے آپریشنز کئے گئے۔ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ میں 181,479 سے زیادہ ایکس رے، 7,868 ایم آر آئی، 6,794 CT، اور 79,765 الٹراساؤنڈ کیے گئے۔پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 971,767 مریضوں نے تشخیصی خدمات سے فائدہ اٹھایا، مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے بروقت اور درست نتائج کو یقینی بنایا گیا۔بلڈ بینک نے تھیلیسیمیا اور خون سے متعلق 107,037 مریضوں کا علاج کیا۔ 10,349 مریضوں کے ڈائیلاسز کئے گئے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے 682 انجیو پلاسٹی اور 939 انجیو گرافیاں کیں جو کارڈیک کیئر میں ہسپتال کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہیں۔
پشاور سے مزید