• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹروں نے موٹروے پر بڑھتے ہوئے جرمانوں کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

پشاور (وقائع نگار )خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹروں نے موٹروے پر بڑھتے جرمانوں کی وصولی کو مسترد کرتے ہوئے اس سلسلے میں سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے اس سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی اور دیگر رہنماؤں نور محمد ، محمد عالم، شاکر آفریدی اور حیدر خان نے کہا کہ موٹروے پر کمرشل گاڑیوں کو اوورٹیک پر بھی جرمانہ کیا جا رہا ہے اور فی گاڑی سے دیگر جرمانوں کے علاوہ اوورٹیک کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جو ظلم اور ناانصافی کی انتہاء ہے حالانکہ جو گاڑی اوورٹیک کرتی ہے وہ واپس اپنی لائن پر آکر رواں دواں رہتی ہے اور روڈ میں کوئی خلل نہیں ڈالتی انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے جرمانوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں اور اگر موٹروے پولیس نے یہ سلسلہ نہ روکا تو جلد ہی تمام ٹرانسپورٹرز موٹروے ٹول پلازہ پشاور کو بند کرکے احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ٹرانسپورٹروں کے بڑھتے جرمانوں اور مشکلات پر نوٹس لیں
پشاور سے مزید