پشاور (وقائع نگار) قائم مقام میئر پشاور محمد عیسی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اسکی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے ʼ شجرکاری ہماری زندگی میں بہت ا ہمیت رکھتی ہے ʼ اور ہمارے ماحو ل کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ درخت اور پودے آکسیجن پیداکرتے ہیں اور سانس لینے کے ضروری ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ ایک نقصان دہ گیس کو جذب کرتی ہے اورآلودگی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے شجرکاری ہمارے ارد گرد کے ماحول کو خوبصورت بناتی ہے ʼ گذشتہ روز پشاور ʼقائمقام میئر پشاور محمد عیسی کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفس میں شجر کاری مہم کے موقع پر پودا لگاکر شجرکار مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر قاری عبدالباسطʼ چیئرمین ایوب معاویہ ʼ عاقل زیب اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے