• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے،سلطانہ بی بی

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور کے علاقہ ہزار خوانی کی رہائشی خاتون انور سلطانہ بی بی نے بیٹے کے قتل میں ملوث بہو کی ضمانت پر رہائی کے خلاف چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور کیس کی ازسر نو جامع تفیش کیلئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر کیس کی دوبارہ انکوائیری کر کے مکمل انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقتول سید جہانگیر حسین شاہ کے بھائی سید حسین شاہ نے کہا کہ 18 دسمبر کو میرا بھائی گھر آرہا تھا کہ اطلاع ملی کہ راستے میں کسی نے گولیاں چلا دیں، جب معلوم کیا گیا تو احسان اللہ نامی شخص نے میرے بھائی کے قتل کا ملزم نکلا،بعدازیں پولیس تفیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کے اس دلخراش واقعہ میں میری بھابی بھی ملوث ہے، جس نے اپنے آشناء کے ساتھ ملکر میرے بھائی کو قتل کیا، اس حوالے سے مقتول کی والدہ انور سلطان بی بی نے کہا کہ میری بہو اور احسان اللہ کے درمیان مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے،جس کا ہمیں قتل کے چوتھے دن معلوم ہوا عدالت سے بھی ریلیف نہ مل سکا،کیونکہ ملوث ملزمہ ضمانت پر رہائی ہوگئی ہے،
پشاور سے مزید