کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال ملک میں افراتفری پھیلانے کی ایک اور ناکام کوشش ثابت ہوگی،پی ٹی آئی نے ہمیشہ غیر ملکی سربراہ کے دورے پر ملک کے حالات خراب کرنے کے لئے دھرنے اور احتجاج کا راستہ اپنایا، سابق وزیر اعظم اور ان کی جماعت کے رہنمائوں کو اس بات کا احساس کرنا چاہئے کہ پاکستان اس وقت جن حالات سے دوچار ہے اس میں انتشار کے بجائے مفاہمت کو اہمیت دینا چاہئے۔