اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالا قانون اور آزادی رائے کا گلہ کاٹنے کے مترداف قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا کہ پیکا ترامیم آزادی اظہار رائے ، صحافت اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں جسے صحافی برادری کیساتھ مل کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور عام شہریوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔