اسلام آباد (فاروق اقدس) انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وزیر دفاع خواجہ آصف افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق، سفیر سید ابرار حسین کے علاوہ امریکی سفیر این ووڈز پیٹرسن، افغانستان کے ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال، ایرانی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مرندی ، حکومت کے اعلیٰ حکام، سکیورٹی تجزیہ کاروں، سفارتکاروں، سکالرز، صحافیوں اوریونیورسٹی کے طلبہ نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کا نعقاد انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ سیمینار میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان عالمی جنگ برائے انسداد دہشتگردی میں صف اول میں رہا ہے اور علاقائی و عالمی امن کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔