• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی ٹائٹل کے تنازع پر شہید ملت روڈ پر کثیر المنزلہ عمارت دوسری بار سربمہر

کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہید ملت روڈ پر عمارت کو قانونی ٹائٹل کے تنازعپر سربمہر کردیا تھا تاہم بعد میں یہ سیل توڑے جانے کہ شکایت سامنے آئی ، جس کے بعد پولیس نے مداخلت کرکے عمارت کو دوبارہ سربمہر کرا دیا۔ ایس بی سی اے ذرائع کے مطابق زمین کے مالکان ہونے کے دعوے دار نے شکایت درج کرائی تھی، جس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 28 تاریخ کو دوپہر 1 بجے عمارت کو سیل کردیا تھا۔ تاہم بعدازاں نامعلوم افراد نے عمارت کی سیل توڑ دی اور اسے دوبارہ فعال کردیا تھا۔ شکایت کنندگان کو اس غیر قانونی اقدام کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور عمارت کو دوبارہ سیل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس تنازعپر دونوں فریقین میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید