اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) بحیرہ عرب میں ایک ہنگامی صورتحال کے دوران پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جیونی کے جنوب میں حادثے کا شکار ہونے والی بلوچ ماہی گیروں کی کشتی القادری کے تمام آٹھ ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔ کشتی کے انجن میں خرابی کے باعث ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز کیں، جنہیں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا۔