کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سی ڈی سی شیئر رجسٹرار نے انڈسٹری کا پہلا واٹس ایپ ای ووٹنگ سلوشن متعارف کرادیا، اس پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر ہولڈرز الیکٹرانک طورپر رجسٹر اور ووٹ ڈال سکتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق سینٹر ل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان(CDC)کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرارسروسز لمیٹڈ (CDCSR)نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔ یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کیلئے تیار کیاگیا ہے اوریہ فیچر شیئر ہولڈرز/ممبران کیلئے زیادہ قابلِ رسائی‘مؤثر اور صارف دوست ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کرکے شراکت کو بڑھاناہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر ہولڈرز/ممبران الیکٹرانک طورپر رجسٹر اور ووٹ ڈال سکتے ہیں۔