کراچی (اسد ابن حسن) ایف ائی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ جنوری میں موریطانیہ سے اسپین جانے والی کشتی حادثہ، جس میں 44پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے اور وہ جن ایئرپورٹس سے بیرون ملک گئے وہاں کے ڈیپارچر پر تعینات سربراہوں کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا أغاز کر دیا گیا ہے۔ ان افسران میں چھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں جس میں ایک جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایک فیصل أباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چار علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔