• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست چار فروری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق سینئر صحافی حامد میر کی درخواست کی سماعت کرینگے۔سینئر صحافی حامد میر نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس درخواست کو 4 فروری کو چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید