• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی امیگریشن پر تعینات 37 برخاست ملازمین کے اثاثہ جات کی انکوائری شروع

کراچی (اسد ابن حسن) 2023کے یونان کشتی حادثے کے وقت کراچی امیگریشن پر تعینات 37 برخاست ملازمین کے اثاثہ جات کی انکوائریاں اینٹی کرپشن سرکل میں شروع کر دی گئی ہیں اور اس کے لیے اٹھ افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات کافی دلچسپ اور پیچیدہ ہوں گی کیونکہ تمام مذکورہ ملازمین برسوں سے ایف ائی اے میں تعینات رہے اور ان کو اثاثہ جات چھپانے کا طریقہ معلوم ہے، بہت سی خواتین افسران نے تو گاڑیاں بھی اپنے نام پر یا قریبی عزیز کے نام پر نہیں خریدیں، نہ ہی ان کے بینک اکاؤنٹ میں کوئی خاص رقم موجود ہے، افسران رہتے تو فلیٹس میں ہیں مگر بے نامی بنگلے ڈیفنس میں ہیں۔ زیادہ تر ملازمین نے اپنی رہائش گاہوں پر ہمیشہ کیش ہی رکھا۔ ان انکوائریوں کے نمبر 25/1 سے لے کر 25/40 تک مختص کیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید