اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی حکومت نے سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے محمد اسماعیل، اپریزنگ آفیسر (BS-16)، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ)، کراچی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔محمد اسماعیل کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری، انضباطی کارروائی تک معطلی برقرار رہے گی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر 0284-C-III/2025 جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد اسماعیل کی معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ ان کے خلاف انضباطی کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی۔