• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو بھی گیس فروخت سندھ کی این او سی سے مشروط کی جائے، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش والی کمپنیوں کو وفاقی حکومت نے اپنے 35 فیصد حصص نجی پارٹیز کو فروخت کرنے کی اجازت دی ہے ،لیکن یہ اجازت سندھ کی رضامندی کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔ کسی کو بھی گیس کی فروخت حکومت سندھ کی این او سی سے مشروط کی جائے، سندھ گیس کی پیداوار ی تمام سرکاری کمپنیوں سندھ کے نمائندے شامل کیے جائیں،مراد علی شاہ نے یہ باتیں محکمہ توانائی سندھ کی ذیلی کمپنی سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (SEHCL) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی مصدق طاہر خیلی اور ایس ای ایچ سی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر طفیل کھوسہ نے شرکت کی،وزیر توانائی ناصر شاہ، سیکرٹری انرجی مصدق طاہرخیلی اور سی ای او ایس ای ایچ سی ایل طفیل کھوسہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایس ای ایچ سی ایل کے موجودہ پورٹ فولیو، مالیاتی کارکردگی اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے ان پٹ کوتیل اور گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کے اس فریم ورک میں شامل کرنا ہوگا جوان کمپنیوں کو اپنے 35 فیصد حصص نجی جماعتوں کو فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ سندھ کی رضامندی کے بغیر فروخت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن کے فریم ورک میں درج ذیل چیزوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔i ۔تھرڈ پارٹی کو فروخت کی جانے والی گیس صوبہ سندھ کے لیے ترجیح ہونی چاہیے۔ سندھ صوبے کے علاوہ کسی کو بھی گیس کی فروخت (35 فیصد میں) حکومت سندھ کی این او سی سے مشروط ہوگی۔ii ۔صوبائی حکومتوں کو تیسری پارٹی کے گیس خریداروں سے گیس کی فروخت سے براہ راست E&P کمپنیوں کے ذریعے ونڈ فال لیوی وصول کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔iii ۔پروڈیوسر تھرڈ پارٹی گیس کی فروخت کے لیے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن، حکومت پاکستان اور متعلقہ صوبائی حکومتوں سے منظوری لے گا۔iv ۔وفاقی حکومت (پیٹرولیم ڈویژن) کی طرف سے کنویں اور پیداوار سے متعلق حقیقی اعداد و شمار کے اشتراک کے لیے صوبہ سندھ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیل اور گیس کی پیداوار کے تازہ ترین اعدادوشمار باقاعدگی سے سندھ کے ساتھ شیئر کیے جائیں ۔

اہم خبریں سے مزید