اسلام آباد(تنویر ہاشمی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں اورتین افراد گرفتار اور ایک آپریزنگ افسر کو معطل کرکے خلاف تحقیقات اور تادیبی کارروائی شروع کر کر دی گئی ہے ، ایف بی آر نے کسٹم میں انسانی مداخلت کو کم کرنے اور کرپشن کے خاتمے کےلیے فیس لیس سسٹم کا گزشتہ ماہ آغاز کیا تھا جس میں جی ڈی کی کلیئرنس میں وقت کا 120گھنٹے سے کم کر کے 18گھنٹے کر دیاگیا اور کسٹم افسران اور ملازمین کی درآمدات میں کرپشن کے امکانات کم کیے گئے تھے ، اس سسٹم کو ناکام بنانے کےلیےکی گئی ہیر پھیر کو کراچی میں کسٹم ٹیم نے کڑی نگرانی کے دوران پکڑ لیا ، جو لو گ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے اُن کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔