• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت؛ LPR انکیشمنٹ ادائیگی سروس کے آخری مہینے میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائر منٹ سے قبل ایل پی آر کی انکیشمنٹ کی ادائیگی سروس کے آ خری مہینے میں کی جائے گی،ادائیگی مجاز اتھارٹی کے سرٹیفیکیٹ سے مشروط ۔ کنٹرولر جنرل آف اکا ئونٹس اسلام آباد نے با قاعدہ سر کلر جاری کردیا ۔ اے جی پی آر اسلام آ باد،اے جی پی آر کےکراچی،لاہور،پشاور ،کوئٹہ اور گلگت کے سب آفسز ،اکائونٹنٹ جنرل خیبر پختونخو، اکائونٹنٹ جنرل پنجاب،اکائونٹنٹ جنرل سندھ ، اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان،چیف اکا ئونٹس افسر پاکستان پوسٹ آفس،ڈائریکٹر اکائونٹس پی ڈبلیو ڈی،فنا نشل ایڈ وائزر پا کستان ریلو یز کو بھیجے گئے سر کلر میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ آ ئندہ ایل پی آر کی انکیشمنٹ کی ادائیگی ملا زم کی ریٹائر منٹ سے قبل سروس کے آ خری مہینے میں ادا کی جا ئے۔یہ ادائیگی بھی ایک سر ٹیفیکیٹ سے مشروط ہوگی جو مجاز اتھارٹی کی منظو ر ی سے جاری کیا جا ئے گا۔
اہم خبریں سے مزید